لاڑکانہ میں شکست کے بعدپی پی کا زندہ ہے بھٹو کا نعرہ دفن ہوگیا ‘ مومنہ وحید

ضمنی انتخاب نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کے لئے نشان عبرت ہے‘ بیان

منگل 22 اکتوبر 2019 13:26

لاڑکانہ میں شکست کے بعدپی پی کا زندہ ہے بھٹو کا نعرہ دفن ہوگیا ‘ مومنہ وحید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج اس امر کا ثبوت ہے کہ لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا، پیپلزپارٹی اپنے گھر میں ہی شکست کھا گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا زندہ ہے بھٹو کا نعرہ دفن ہوگیا ہے، دھاندلی کا رونا رونے والوں کا بیانیہ پنکچر ہوگیا، لاڑکانہ میں ہونے والی شکست ان کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، یہ ضمنی انتخاب نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کے لئے نشان عبرت ہے۔

انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آگئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں