پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی آلائشوں سے تیل تیار کرنے پر2فیٹ رینڈرنگ یونٹس سیل

منگل 22 اکتوبر 2019 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پنجاب فوڈاتھارٹی نے لاہورکے علاقے شیرا کوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے آلائشوں سے تیل تیار کرنے پر2فیٹ رینڈرنگ یونٹس سیل کر دیئے ہیں، آلائشوں سے تیارکیا گیا ساڑھے 5 ہزارلیٹرتیل اورسامان قبضے میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کیپٹن (ر)محمدعثمان کے مطابق کارروائی کے دوران آلائشوں سے تیل تیارکرنیوالے دونوں فیٹ رینڈنگ یونٹس ختم کردیئے گئے ہیں جبکہ چارافرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پولیس کے حوالے کیا گیاہے۔

کیپٹن عثمان کا کہنا ہے کہ رینڈنگ یونٹس قانون کے مطابق بائیوڈیزل کمپنیوں کو تیل فروخت نہیں کررہے تھے۔اس کا انکشاف سپلائی ریکارڈکی عدم موجودگی کی وجہ سے ہوا ،فیٹ رینڈرنگ یونٹس پرآلائشوں سے تیارآئل کو استعمال شدہ کوکنگ آئل میں ملا کر کے دوبارہ فروخت کیا جا تا تھا۔آلائشوں سے نکلا تیل ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے،آلائشوں سے نکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں