حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

منگل 22 اکتوبر 2019 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (ہیومن ریسورس اینڈ کوآرڈی نیشن )میانوالی محمد عمر فاروق کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان تعینات کرنے کے پہلے سے جاری احکامات منسوخ ،اسسٹنٹ کمشنر (جنرل)دفتر کمشنر سرگودھا حافظ عبد المنان بیگ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ کاشف نوازکو تبدیل کر کے سب رجسٹرار شالیمار ٹائون لاہور ، ایڈمنسٹریٹو آفیسرپنجاب گورنمنٹ سرونٹسبناولینٹ فنڈ الفلاح بلڈنگ لاہور نیاز احمدکو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر لیہ اور انڈر ٹرانسفر جنرل اسسٹنٹ ریونیو فیصل آباد اشفاق احمد خان کو تبدیل کر کے سب رجسٹرار سمن آباد ٹان لاہور تعینات کر دیاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں