اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا یو سی 201 کا دور ہ

منگل 22 اکتوبر 2019 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 201 کا دور ہ کیا۔انہوںنے ڈینگی سر ویلنس کے دوران ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی اور ڈینگی ٹیموں کو ہاٹ سپاٹ پر خصوصی سرولنس کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یو سی 201 میں ڈینگی خطرات اور صفائی انتظامات کے پیش نظر مزید ورکرز اور مشینیں لگا دی گئی ہیں۔انہوں نے زیڈ او ایم سی ایل اسر البراک کو یو سی 201 میں موجود کوڑا کرکٹ ہٹانے کی بھی ہدایات کی ۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ دورے کے دوران صفائی انتظامات اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے جائزہ لیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے حالات یہی رہے تو جواب طلبی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں