باغبانپورہ ،تیز رفتار ٹرک نے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

منگل 22 اکتوبر 2019 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) باغبانپورہ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ کے قریب 22 سالہ نصیر موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نصیب ٹرک کے ٹائر تلے آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں