چوہنگ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی ہوگئے

منگل 22 اکتوبر 2019 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) چوہنگ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے دینہ ناتھ گائوں میں نوید کا اپنے محلے دار ریاض سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اس دوران ریاض نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوید سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں نوید دوران علاج دم توڑ گیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا ۔پولیس نے 4 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں