اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی مو لانا کیچ آئو ٹ ہو جا ئیں گی: ڈاکٹر شاہد صد یق

کپتان کی ٹیم کے مد مقا بل کھلا ڑی نہیں انا ڑی ہیں میچ کپتان کی ٹیم ہی جیتے گی: ممبر میڈیا ٹیم وزیراعلی

منگل 22 اکتوبر 2019 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی مو لانا کیچ آئو ٹ ہو جا ئیں گے، کپتان کی ٹیم کے مد مقا بل کھلا ڑی نہیں انا ڑی ہیں میچ کپتان کی ٹیم ہی جیتے گی، آزادی مارچ والو ں کی ڈور یاں کہیں اور سے ہل رہی ہے یہ صر ف پتلی تما شہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے شاہ عا لمی مارکیٹ کے تا جر وں کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ تما شا ئیو ں کی بھر پور تا لیو ں کی گو نج میں کپتان بہتر ین پر فامنس کر ے گا اپوزیشن کی ساری ٹیم ایک ہی آور میں آ و ٹ ہو جائے گی کھلا ڑیو ں کے سا تھ میچ کھیلنا انا ڑیو ں کے بس کی با ت نہیں، اپوز یشن ملکی حالا ت خرا ب کرکے کسی صور ت عمران خان کواستعفیٰ دینے پر مجبور نہیں کر سکتی ، پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، انہو ں نے مزید کہاکہ ملک کو دیوالیہ ہو نے سے بچانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کو ششیں تار یخ کا حصہ بن چکی ہیں، ملک کو فروخت کرنے کی سا ز ش کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے پاکستان کی سالمیت کیخلا ف جو بھی ساز ش کرے گا وہ پا ش پا ش ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں