مدارس کا عصری علوم کی طرف رجحان قابل تحسین‘ڈاکٹرراغب نعیمی

دنیامیںجدید فتنوں کی سرکوبی کیلئے جدید علوم پر دسترس حاصل کرنا ضروری ہے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

منگل 22 اکتوبر 2019 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مدارس کا دینی علوم کے ساتھ عصری علوم کی طرف رجحان قابل تحسین ہے۔دنیا میں جدید فتنوں کی سرکوبی کیلئے علوم جدید پر دسترس حاصل کرنا ضروری ہے۔دعوت وتبلیغ کے لئے جدید ذرائع ابلاغ سے مدد لی جاسکتی ہے۔

مدارس سے وابستہ افراد دیگر عالمی زباتوں پر بھی عبور حاصل کریں‘ مدارس تعلیم اہداف دنیا کے جدید تقاضوں کے مدنظر رکھ کرمتعین کئے جائیںتاکہ مدارس سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ معاشرے کی بنیادی ضرورت کو پوراکرسکیں۔معاشرے کی اصلاح میں دینی مدارس کا کردار قابل تحسین ہے ‘طلبہ جدید علوم میں مہارت حاصل کرکے جدید فتنوں کی سرکوبی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ‘سوشل میڈیا میں آئے روز نت نئے فتنے نئے انداز سے تبلیغ میں سرگرم اور علماء طلبہ سے عوام کو بدظن کرنے میں مصروف ہیںمدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزستہ روز’’مدارس کو درپیش جدید چیلینجز اوران کاحل ‘‘کے موضو ع مقامی ہوٹل میں منعقدہ دوروزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ دین اسلام ,قر آن اور حدیث مبارکہ کو اپنی زندگی میں لانے او ر اسے دوسر ے مسلمانوں کو منتقل کرنا تمام مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ انسان کا دنیا میں آنے کا مقصد اپنے آپ کو دین اسلام ‘ قر آن و سنت سے روشناس کرانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں