آزادی مارچ ،پنجاب پولیس کے افسران اوراہلکاروں کی چھٹیاں بند

منگل 22 اکتوبر 2019 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پنجاب پولیس کے افسران اوراہلکاروں کی چھٹیاں بند کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں افسران اور اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اس سلسلہ میں مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں لا ء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو یقینی بنایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں