ایل ڈی اے کا چار غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن‘چاردیواریاں‘زیر تعمیر سڑکیں و دیگر انفراسٹرکچر مسمار

منگل 22 اکتوبر 2019 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمزکے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی بیدیاں روڈ پر واقع چار غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران لاہورگارڈنز‘صدیق گارڈن‘ہیر گارڈن اور طارق گارڈن کی زیر تعمیر سڑکیں‘ سیوریج سسٹم ‘ چار د یواریاں‘ گرین بیلٹس‘ دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں