نواز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا ئوںکی ضرورت ہے ‘ آصف کرمانی

بدھ 23 اکتوبر 2019 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں خطرناک حد تک کمی ہوئی ہے ،نواز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا ئوںکی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

سروسز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے مل کر آیا ہوں ،نواز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا ئوکی ضرورت ہے ۔پلیٹ لیٹس کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریض کی اہل خانہ سے بات ہونی چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں