شیرا کوٹ کے علاقے میں آلائشوں سے تیل تیار کرنے پر2فیٹ رینڈرنگ یونٹس جڑ سے اکھاڑ دئیے گئے

5ہزار400 لیٹرآلائشوں اور چربی سے تیار تیل،15بڑے کڑاہے ضبط،4 افراد پر مقدمہ، حوالہ پولیس

بدھ 23 اکتوبر 2019 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی سربراہی میں سپیشل آپریشن ٹیموں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئی2فیٹ رینڈرنگ یونٹس کو جڑ سے اًکھاڑ دیا۔بھاری مقدار میں آلائشیں اور چربی سے تیار شدہ تیل ضبط کر لیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں سپیشل آپریشن ٹیموں نے صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے بڑی کارروائی کی۔

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں آلائشوں سے تیل تیار کرنے پر2فیٹ رینڈرنگ یونٹس کوسیل کر دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے یونٹس کو جڑ سے اکھاڑتے ہوئے 5ہزار400 لیٹرآلائشیں، چربی سے تیارکردہ تیل اور15بڑے کڑاہے ضبط کر لیے۔مزید برآںموقع سے 4 افرادکو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مقدمات بھی درج کروادئیے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بائیو ڈیزل کمپنی کو آئل نہ دینے اور سپلائی کے ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

فیٹ رینڈرنگ یونٹس پرآلائشوں سے تیارکردہ آئل کو استعمال شدہ کوکنگ آئل میں ملا کر کے دوبارہ فروخت کیا جا تا تھا۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ آلائشوں سے نکلا تیل ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کے تحت آلائشوں سے نکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں