پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کے تحفظات کو دور کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے،میاں شکیل

پنجاب بھرمیں ہسپتالوں کے ملازمین کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے،سپیشل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کی وفدسے گفتگو

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:35

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سیکرٹری جنرل ہیلتھ پروفیشنل رپورٹرز ایسوسی ایشن مقصود خالد نے وفد کے ہمراہ سپیشل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب میاں شکیل سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہیلتھ پروفیشنل رپورٹرز ایسوسی ایشن اور میاں شکیل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف ڈاکٹرز کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں میاں شکیل کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پنجاب کی پوری کوشش ہے کے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کے تحفظات کو دور کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے اور امید ہے کہ محکمہ صحت پنجاب اور پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ملازمین کے تمام مسائل جلد ہی حل ہو جائیں گے۔

پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کی جانب سے جاری ہڑتال سے مریضوں کے علاج معالجہ میں گہرا اثر پڑا ہے۔ایم ٹی آئی ایکٹ کو لاگو کرنا یا ختم کرنا قبل از وقت ہوگا۔ وفد میں فیصل درانی، فراز عدیم اور حاجی عید محمد شامل تھے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں