چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ نے ڈاکٹر متین فاطمہ گرلز ہائی سکول کے نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتا ح کر دیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 17:43

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد نے بھٹو کالونی شاہدرہ میں ڈاکٹر متین فاطمہ گرلز ہائی سکول میں نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتا ح کردیا ،سیکرٹری پاکستان ماڈل ایجو کیشنل انسٹی ٹیوشنز سید سفیر حسین شاہ ،چیف انجینئر کرنل (ر)غفور ارشد ،ہیڈمنسٹریس قمر النساء ،ایڈمنسٹریٹر لاہورتنویر حسین ،بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی،عارف بٹ ،نبیل اشرف ،عبدالستار سمیت دیگر افسران انکے ہمراہ تھے،چیئرمین نے سکول کے نئے تعمیر شدہ بلاک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا، 1کروڑ 15 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ بلا ک 6کلاس رومز ،ایک آڈیٹوریم ہال، 4لیبارٹری رومز اور سٹیشنری رومز پر مشتمل ہے ، اس موقع پرہیڈمسٹریس قمرالنساء نے بچوں کی تعلیمی کارکردگی بارے چیئرمین بورڈ کو آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں