اینٹی سموگ آپریشن میں تیزی،محکمہ تحفظ ماحول کے حکام کا شہر بھر میں ایکشن،12صنعتی یونٹس سیل ، 10کو نوٹس جاری

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سیکرٹری تحفظ ماحول سلمان اعجازاور ڈائریکٹر جنرل ماحولیا ت تنویر احمد وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے اینٹی سموگ آپریشن کے تحت شہر کے مختلف علاقوںمیں واقع 29صنعتی یونٹس کا دورہ کیا ۔ٹیم نے آلودگی کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 12صنعتی یونٹس کو سیل جبکہ 10کو نوٹس جاری کردیئے۔

سیل ہونے والے یونٹس میںذوالفقار پولٹری ورکس ،غضنفرپولٹری ورکس، جاویدپولٹری ورکس ،حاجی نذیرپولٹری ورکس گجومتہ،علی پولٹری ورکس گجومتہ،حاجی لیاقت سٹیل ری رولنگ مل محمود بوٹی،اسامہ سٹیل ری رولنگ مل محمود بوٹی، ایم ایس آئی سٹیل ری رولنگ مل محمود بوٹی، عمر سٹیل ری رولنگ مل کرول گھاٹی، توحید سٹیل ری رولنگ مل بھنی روڈ، نیو نوشاہی سٹیل ری رولنگ مل بھنی روڈاور سٹائل ٹیکسٹائل ملتان روڈشامل ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن محکمہ تحفظ ماحول کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز کی سربراہی میں کیا گیا۔علی اعجاز نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری تحفظ ماحو ل ا ور ڈائریکٹر جنرل ماحولیا ت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف آئندہ بھی کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں