با نی سنی تحریک محمد سلیم قادری کا یوم شہادت ملک بھرمیں منایا گیا ،

قرآن خوانی اوردعائیہ تقریبات کاانعقاد تمام مکاتب فکرکا ماہ ربیع الاول میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کا بھر پو ر عزم ہے، بھارت کی طرف سے دہشت گردی اور ایل او سی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان کیخلاف بھارت کا منفی پروپیگنڈہ بے نقاب ہوچکا ہے ،بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے،محمد ثروت اعجاز قادری کادعائیہ تقر یب سے ٰخطاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:19

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ شہید محمد سلیم قادری نے عوام اہلسنت میں شعور اجاگر کرکے نظریے کے تحفظ کو یقینی بنایا،انتہاپسندی ودہشتگردی کے خاتمے کیلئے بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ امن کا پرچم بلند اور ملکی سلامتی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی ہے ،موجودہ حالات میں بھی انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف ہماری جماعت کا مثبت کردار سب کے سامنے ہیں ،26اکتوبر کو رنچھوڑ لائن میں عظیم الشان یوم رضا کانفرنس و عرس بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کا انعقاد کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہتمام مکاتب فکر نے ماہ ربیع الاول میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کا بھر پو ر عزم کیا ہے، ربیع الاول میں سیرت طیبہ کی روشنی میں رواداری ،صبر،تحمل اور برداشت کے جذبہ کو اجاگر کیا جائے گا اور مختلف شہروں اور مختلف مقامات پر مشترکہ سیرت رحمة اللعالمین ؐ کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی جس میں تمام مکاتب فکرسے منسلک علماء ومشائخ مشترکہ اجتماعات کے ذریعے عملی طور پر پیغام امن پیغام رحمة اللعالمین ؐ کی روشنی میں پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے دہشت گردی اور ایل او سی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستان کیخلاف بھارت کا منفی پروپیگنڈہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹا نے کیلئے سرحدوںپر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ کنٹرول لائن پر ایک فوجی جوان اور پانچ شہریوں کی شہادت پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

پاکستان کی طرف سے غیر ملکی سفیروں کو تمام متأثرہ علاقوں کا دورہ کرواکرثابت کردیا گیا ہے بھارت غلط بیانی سے کام لے رہا ہے اور بھارتی میڈیا بھی سچ نہیں بول رہا جبکہ غلط بیانی اس کی عادت بن چکی ہے ۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ افواج پاکستان اور آئی ایس پی آر نے اس موقع پر اپنا فرض اداکیا ہے اور دنیا کے سامنے بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا ہے ۔

بین المسالک رواداری کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی ۔ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بین المسالک رواداری کونسل کے اجلاس میں تمام مکاتب فکرکے علماء ومشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بین المسالک رواداری کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ پیر فیض رسول ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا یوسف انور ، ڈاکٹر ممتاز حسین ،ڈاکٹر افتخار نقوی،حافظ محمد امجد،علامہ محمد ریاض کھرل ،صاحبزادہ منشاء سالک،عبد القیوم انور،عاشق رضوی،سعید بٹ ودیگر بھی شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مکاتب فکرکے علماء ومشائخ کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد علماء کرام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی واستحکام کیلئے اپنا بھر پور کردار اداکریں اور ماضی میں بھی علماء کرام اور مشائخ عظام نے اپنے اس کردار کو اداکیا ہے۔ وطن عزیز پاکستان اور عالم اسلام اس وقت جن مسائل اور مصائب کا شکا ر ہے اس سے نجات کا واحد راستہ باہمی اتحاد واتفاق ہے۔ بین المسالک رواداری کونسل کے اراکین مقامی انتظامیہ کے ساتھ ربیع الاول میں رابطے میں بھی رہیں گے اور مکمل تعاون کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں