اے سی رائیونڈ کا جوہر ٹاؤن کے مختلف علاقوں اور وفاقی کالونی کا دورہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:54

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان بدرنے جوہر ٹاؤن کے مختلف علاقوں اور وفاقی کالونی کا دورہ کیا۔مین روڈ جی ون مارکیٹ، مین کینال ٹھوکر تا شوکت خانم روڈ کلئیرکر وایا گیا۔ایوب چوک تا شادی ہال، کینال روڈ، مین وفاقی کالونی روڈ پر گندگی کے ڈھیر کی بھرمار تھی۔

وفاقی کالونی کے علاقے میں پہلے بھی گندگی کے پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی، لیکن کوئی ایکشن نہ ہوا۔وفاقی کالونی انتظامیہ کے خلاف تعاون نہ کرنے پر ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی گئی تھی لیکن کوئی عملدرآمد نہ ہوا۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ بار بار غفلت کا مظاہرہ کرنے پر اتھارٹیز کو متعلقہ زونل آفیسر کے خلاف کارروائی کے لئے لیٹر لکھ دیا گیا ہی.۔

(جاری ہے)

اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے یو سی 118 کا دورہ کیا۔ڈینگی ورکرز کی حاضری کو چیک کیا گیا، 18 ڈیلی ویجز ورکرز ڈیوٹی پر موجود جبکہ 22 کنٹریکٹ ملازمین میں سے صرف 04 حاضر تھے۔اے سی رائیونڈ نے ڈی ڈی ایچ او کو غیر حاضر سٹاف کی کارکردگی کو بہتر کرنے کی ہدایت کی، ورنہ ان کو ٹرمینیٹ کر دیا جائے گا۔انہوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے، ان ڈور ڈینگی لاروا پر فوکس کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈینگی لاروا کی تلفی کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں