کم پیمانہ پرپٹرول فروخت کرنے والے پمپس کیخلاف کارروائی

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:54

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرتحصیل رائیونڈ میں کم پیمانہ پرپٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کارروائی اے سی رائیونڈ عدنان بدرکی نگرانی میں کی گئی۔

(جاری ہے)

رائیونڈ کے علاقے میں پانچ انسپکشنز کی گئیں۔شہزاد فلنگ اسٹیشن مانگا روڈ کی نوزلز کو چیک کیا گیا۔03 نوزلز پر کم پیمانہ پایا گیا۔نوزلز کا کم پیمانہ ہونے پر ان کو سیل کر دیا گیا۔ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ شہر میں پٹرول پمپس کی نوزلز کو چیک کرنے کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں