ضلعی انتظامیہ لاہور نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹس جاری کر دیئے

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:54

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹس جاری کر دیئے ہیں۔آلو نیا کچا چھلکا 43 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔پیاز 57 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر 80 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔لہسن دیسی 235 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ادرک چائنہ 335 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

لیموں 93 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، سبز مرچ 193 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

سیب کا لا کولو میدانی 79 روپے فی کلو میں دستیاب ہے کیلا 62 روپے فی درجن میں دستیا ب ہے۔انار قندھاری 163 روپے فی کلو میںاورکھجور ایرانی 160 روپے فی کلو میں اورناشپاتی 68 روپے فی کلو میں جبکہ امرود 52 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔زندہ برائلر 154 روپے میں جبکہ گوشت برائلر 223 روپے فی کلو کے حساب سے اورانڈے 116 روپے فی درجن کے حساب سے دستیاب ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ عوام کو اشیاء ضروریہ کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہی.۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں متحرک ہیںاورگراں فروشی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں