ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سے 28 مڈ کیئریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کی ملاقات

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:03

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی سے 28 مڈ کیئریئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے ملاقات کی۔ مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئے افسرن کوگورننس و مینجمنٹ پرچیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہو سید علی عباس بخاری نے بریفنگ دی۔ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ بعض اتھارٹیوں سے ایم سی ایل کو گورننس کے حوالے سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور کی حدود میں کام کرنے والی ایجنسیوں، مرمت و بحالی اور دیکھ بھال ایجنسیوں میں تفریق سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور تجاوزات، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور شجر کاری پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورخودپور ملتان روڈ پر 50 ایکڑ زمین میں نباتاتی پارک قائم کر رہی ہے۔ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ آج لاہور کا سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک مینجمنٹ کا ہے جس کیلئے وہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر قابل عمل حل کیلئے کاوش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں