ہائوسنگ سیکٹر کی ترقی کیلئے جامع پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے،میاں محمودالرشید

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:03

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیر ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت ہائوسنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بورڈ آف ریونیو، محکمہ قانون، خزانہ، پنجاب ریونیو اتھارٹی، ایل ڈی اے، لوکل گورنمنٹ، ہائوسنگ ٹاسک فورس کے حکام اور بلڈرز وڈویلپرز کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس کے دوران ہائوسنگ سیکٹر سے متعلقہ قواعد و ضوابط اور این او سی کے اجراء کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی سفارشات تیار کرنے کے حوالے سے تفصیلی غوروخوض کیا گیا، میاں محمود الرشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائوسنگ سیکٹر کی ترقی و بحالی کیلئے جامع پالیسی پر عملدرآمد جاری اور اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہائوسنگ سیکٹر کو ترقی دینے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، بلڈرزوڈویلپرز کو این او سی کے اجراء کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے باہمی ربط کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ این او سی کے اجراء کو کم سے کم وقت میں ممکن بنایا جا سکے، اجلاس کے دوران ٹیکسیشن نظام اور این او سی کے اجراء کیلئے سفارشات مرتب کرنے کیلئے دو سب کمیٹیاں قائم کی گئیں جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گی، اجلاس میں بلڈرز اور ڈویلپرز نمائندوں کی طرف سے متعلقہ قوانین کو آسان بنانے کے حوالے سے دی جانیوالی متعدد تجاویز پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں