عزاداری رسم نہیں،یہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف پیغام کربلا ہے

عزاداری کو انتظامی اجازت سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، علامہ نیاز نقوی

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ عزاداری السید الشہدا ؑ کی آزادی کو یقینی بنایا جائے ۔ آئین پاکستان تمام شہریوںکے مذہبی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔جلوسوں اور مجالس کو انتظامی اجازت سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔

کسی قسم کی پابندی نہیں ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

اس سال پولیس نے بعض مقامات پر اجازت کے باوجود دھونس دھاندلی سے جلوس نہیں نکلنے دئیے ، جس پر ملت تشیع میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ عزاداری رسم نہیں،یہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف پیغام کربلا ہے ، جو امام حسین علیہ السلام نے یزیدیت کے خلاف قیام کرکے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء کسی حکومت یا مسلک کے خلاف نہیں ۔یہ توحق پرستوں کا احتجاج ہے۔ جو چودہ صدیوں سے جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا ۔حکومت اس سے پریشان نہ ہو، یہ کسی مسلک کے خلاف بھی نہیں ۔پرامن لوگ ہیں، اور امن سے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں