مو جودہ حکو مت عوام کو ریلیف دینے میں نا کام ہو چکی ہے‘ذکر اللہ مجاہد

پی ٹی آئی حکومت بروقت بلدیاتی انتخابات کروائے تاکہ نچلی سطح پر گلی محلوں کے مسائل حل ہوں

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مو جودہ حکو مت عوام کو ریلیف دینے میں نا کام ہو چکی ہے۔غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام الناس کے مسائل میں پے در پے اضافہ ہورہا ہے جو تشویشناک ہے۔ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں رابطہ عوام مہم کو یونین کونسل اور وارڈز کی سطح پر موثر بنائیں۔

جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاون شپ زون 167 اجتماع ارکان میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر زون چوہدری محمد اقبال، سیکرٹری زون ضیغم عبداللہ، اصغر بھٹی, خالد بھٹی سمیت ارکان جماعت موجود ہیں۔ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بروقت بلدیاتی انتخابات کروائے تاکہ نچلی سطح پر گلی محلوں کے بڑھتے ہوئے مسائل سے چھٹکارا کے لیے منتخب عوامی نمائندے اپنا موثر کردار ادا کرسکیں اور مسائل حل ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارکنان و ذمہ داران عوام خدمت کے کام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زونز اور ورڈز کی سطح پر رابطہ عوام مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے جماعت اسلامی کا منشور گھر گھر تک پہنچائیں اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل پر کام شروع کریں تاکہ انتخابات میں موثر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ذکراللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ میں ہے۔ عوام حقیقی تبدیلی اور اسلامی و خوشحال پاکستان کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ملک میں حقیقی تبدیلی کرپشن سے پاک محب وطن اور دیانتدار ہی برپا کرسکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں