ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر آرائشی دروازے کی تعمیر کا کام کل شر وع ہوگا

آرائشی دروازہ اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے دو ماہ میں تعمیر کیا جائے گا: عثمان معظم

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور کے داخلی راستوں کی بہتری اور انہیں خوبصورت بنانے کے منصوبے کے تحت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر آرائشی دروازے کی تعمیر کا کام آج شر وع کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے بتایا ہے کہ یہ آرائشی دروازہ اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے دو ماہ میں تعمیر کیا جائے گا۔

ٹھوکر نیاز بیگ چوک کی خوبصورتی، بہتری ،بحالی اور یہاں ٹریفک کا بہائو بہتر بنانے کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے۔دوسرے شہروں سے یہاں آنے والوں کے لئے لاہور کا خوشگوار تشخص اجاگر کرنے کی خاطر ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا کام جلد مکمل کر لیا جائیگا-گزشتہ روز دروازے کے تعمیراتی مقام کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نہر کنارے دونوں طرف گرین ایریاز قائم کر کے شہریوں کے لئے تفریح گاہ بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

علاقے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور ٹریفک مینجمنٹ بہتر کی جا رہی ہے - منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر سبزہ لگانے اور شجر کاری کا کام جاری ہی- اس مقصد کے لئے پلانٹرز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان پر آرائشی ٹائلیں لگانے کا کام بھی جاری ہی-علاقے میں سٹریٹ لائٹ کے 50نئے پول نصب کر دئیے گئے ہیں۔ٹھوکر چوک سے رائے ونڈ روڈ کی طر ف سڑک کی ایک جانب ایک ہزار فٹ طویل نئی سیور لائن بچھانے جبکہ دوسری طرف400 میٹر طویل ڈرین کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہی- ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور کے دونوں طرف شہریوں کے لئے تفریح گاہ اور گرین ایریاز قائم کرنے‘ لینڈ سکیپنگ اور ہارٹی کلچر کا کام جاری ہے۔

پیدل چلنے والوں کے لئے کینال روڈ کے ساتھ ساتھ واک ویز کی تعمیر جاری ہے جس کے ساتھ حفاظتی جنگلہ بھی نصب کیا جا رہا ہے۔ آرائشی پھولوں کی پتیاں تعمیر کرنے کا کام جاری ہے۔ ٹریفک کی رہنمائی کے لیے سائن بورڈز کی تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ علاقے میں تقریبا چار کلومیٹر طویل سڑکوں پر اسفالٹ کی کارپٹنگ کر دی گئی ہے۔سڑکوں کے ساتھ ساتھ کرب سٹون لگا کراس پر رنگ و روغن کردیا گیا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں