حکومت کی خصوصی اجازت کے بعد مریم نواز نے ہسپتال میں والد کی عیادت کی

مریم نواز کی جانب سے بدھ کے روز ہی محکمہ داخلہ کو ملاقات کیلئے اجازت کی درخواست دی گئی تھی

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) حکومت کی خصوصی اجازت کے بعد چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مریم نواز کو اپنے والد محمد نواز شریف کی عیادت کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا ۔ مریم نواز کی ہسپتال آمد کی اطلاعات پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور دونوں نے ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھایا ۔

اس موقع پر ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کو دی جانے والی علاج معالجے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔محکمہ داخلہ کی ہدایت کے مطابق ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔مریم نواز نے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیس کی سماعت کرنے والے جج سے اپنے والد سے ملاقات کرانے کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی ۔بعدازاں محکمہ داخلہ کو بھی والد کی عیادت کیلئے خصوصی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی جسے منظو رکر لیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں