جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافر گرفتار

جمعہ 8 نومبر 2019 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) ایف آئی اے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کر کے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے کی کوشش کرنے والے دومسافروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گجرات کے رہائشی محمد شہباز اور محمد عاصم جعلی شنجن ویزا پر بیرون ملک جارہے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں سے تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں