کرتارپور راہداری منصوبے کی تکمیل پر وزیراعظم ،آرمی چیف کومبارکباد پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعہ 8 نومبر 2019 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) کرتارپور راہداری منصوبے کی تکمیل پر وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ کرتار پور راہداری منصوبہ سکھ برادری کی خوشیوں میں اضافہ کا باعث ہے جس کا اظہار بھارتی سکھ براداری نے بھارتی علاقہ میں پاکستانی پرچم لہرا کر کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ نے خصوصی اور ذاتی دلچسپی لے کر کرتارپور راہداری کے عظیم منصوبے کو محدود مدت میں مکمل کرایا اور سکھ براداری کو سب سے بڑے گرودوارہ کا تحفہ بھی دیا۔کرتارپور گرودوارہ میں سکھ برادری کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے حکومت پاکستان نے بھرپور انتظامات کئے ہیں۔پاکستان کے عوام کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر آنے والے تمام سکھ یاتریوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں