بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انتہائی شرمناک ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

بھارتی سپریم کورٹ نے نئی بحث کا آغاز کردیا ہے جب کہ گاندھی اورنہروکا بھارت دفن ہوگیا ہے‘رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انتہائی شرمناک ہے، بابری مسجد کے فیصلے کے ذریعے سکھوں کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈالی گئی، بھارتی سپریم کورٹ نے نئی بحث کا آغاز کردیا جب کہ گاندھی اورنہروکا بھارت دفن ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مودی کی سیاست نفرت کی سیاست ہے جب کہ بھارتی سپریم کورٹ پربے پناہ دبا ہے،بھارتی سپریم کورٹ نے غیرقانونی اور غیراخلاقی فیصلہ دیاجس سے پورے دنیا کے مسلمانوں کو دکھ ہوا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ بابری مسجد پر آر ایس ایس کا نظریہ جیت گیا، بھارتی عدالت کے فیصلے سے وہاں بسنے والی اقلیتوں کو نقصان پہنچے گا۔بابر ی مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کے فیصلے سے بھارتی مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں بھا ر تی سپر یم کور ٹ کے فیصلے کی ہم بھر پور مذ مت کر تے ہیں عا لمی دنیا بھار ت کی اشتعا ل انگیز کارروائیو ں کا نو ٹس لے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں