اگرافکار اقبال کو مد نظر رکھا جائے تو اس وقت اتحادِامت کی اشد ضرورت ہے ‘راجہ بشارت

علامہ اقبال کو کشمیر سے جو محبت تھی اس کے پیش نظر ہمیں تین ماہ سے محبوس کشمیریوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کرنی چاہیں‘وزیر قانون

ہفتہ 9 نومبر 2019 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) صوبائی وزیرقانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئرراجہ بشارت نے شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ِ پیدائش کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی. انہں نے مزارِاقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اوران کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی. اسٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور نعمت اللہ خان اور کمشنر لاہور ڈویژن نے وزیر قانون کا استقبال کیا- بعد ازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ علامہ محمد اقبال جیسی عظیم شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہی.

انہوں نے کہا کہ اگرافکار اقبال کو مد نظر رکھا جائے تو اس وقت اتحادِامت کی اشد ضرورت ہے اور ان قوتوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے جو دشمن طاقتوں کے آلہ کار بن کر ملک اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں. انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کو کشمیر سے جو محبت تھی اس کے پیش نظر ہمیں تین ماہ سے محبوس کشمیریوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کرنی چاہیں. وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ملک کو قائد اعظم اور اقبال کا پاکستان بنانے کے لیے خلوص دل سے محنت کر رہے ہیں اور ملک کو کرپشن سے پاک کر کے مدینہ کی فلاحی ریاست کے مطابق ڈھالنے کے وعدے پرعمل پیرا ہیں�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں