قائداعظم ٹرافی‘ ساتویں راؤنڈ کا آغاز 11 نومبر سے ہوگا

ہفتہ نومبر 23:50

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) قائداعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کا آغاز 11 نومبر سے ہوگا‘ شیڈول کے مطابق سندھ اورناردرن کراچی میں ‘سنٹرل پنجاب اور بلوچستان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جبکہ خیبرپختونخواہ اورسدرن پنجاب ایبٹ آباد میں مدمقابل ہو ں گی۔

(جاری ہے)

سندھ اور ناردرن کے درمیان پیر سے شروع ہونے والا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رواں سیزن کا پہلا مقابلہ ہوگا‘سندھ اور ناردرن کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں‘ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں رسائی کے لیے دونوں ٹیموں کو فتوحات درکار ہیں‘دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

ایونٹ کے چھٹے راؤنڈ میں سندھ اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہوگیا تھا‘ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بے نتیجہ رہا‘سندھ کی ٹیم تاحال ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments