ڈی آئی جی آپریشنز کا پولیس سٹیشن نولکھا کا اچانک دورہ‘انتظامی امور کا جائزہ لیا

منگل 12 نومبر 2019 00:13

لاہور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے پولیس سٹیشن نولکھا کا اچانک دورہ کیا اور فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ او روم،حوالات اور رپورٹنگ روم سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ کا ریکارڈ، صفائی کی صورتحال اور عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔انہوں نے تھانہ میں صفائی کی صورتحال اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کریں اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں‘ تھانہ محکمہ پولیس کی پہلی شناخت اورقانون کی بالا دستی کا اولین ذریعہ ہیں‘مصیبت زدہ انسانوں کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں‘ قیمتی جانوں کی قربانی دے کرامن اور تحفظ فراہم کرنے والا پولیس سے بڑھ کرکوئی محکمہ نہیں۔بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز نے رجسٹر 13 میں اپنے دورے کے حوالے سے تاثرات کا اندراج کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں