لاہور ہائیکورٹ ،سموگ کے تدارک کیلئے کیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی

منگل 12 نومبر 2019 18:34

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے سموگ کے تدارک کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئیرترین جج جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل اظہرصدیق نے کہا کہ عدالت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے ٹھوس پالیسی وضع کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت جو کچھ کرسکتی ہے وہ کررہی ہے۔پالیسی سے متعلق ہدایات کیلئے وقت دیا جائے۔انہوں نے کہا ٹرانسپورٹ کو بجلی پر منتقلی کیلئے الیکٹرک انجن بنانے پر کام جاری ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ناروے واحد ملک جہاں الیکٹرک کارز اور ٹرانسپورٹ بغیر ڈیوٹی درآمد کی اجازت ہے۔ایسی پالیسی بنائیں جو لوگوں کو سولراورالیکٹرک انرجی کی طرف راغب کرے۔ ایسے درخت ہوں جو زیادہ آکسیجن پیدا کرتے ہوں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں