بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ واہگہ بارڈر کے راستے پیدل بھارت روانہ

کرتار پور راہداری،گورو نانک یونیورسٹی جنم دن کا سب سے بڑا تحفہ ہے ،پاکستان سے ملنے والی محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ‘بھارتی سکھ پارٹی لیڈر

بدھ 13 نومبر 2019 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) بابا گورو نانک دیو جی کی550ویں جنم دن کے موقع بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ واہگہ بارڈر کے راستے پیدل بھارت روانہ ہو گیا ۔پاکستان سے ملنے والے محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔کرتار پور راہداری،گورو نانک یونیورسٹی جنم دن کا سب سے بڑا تحفہ ہے ،بھارت سے اچھے تعلقات اور پاکستان دوبارہ یاترا کے خواہاں ہیں ،یاتریوں کا واہگہ بارڈر پر اظہار خیال۔

سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر نے چیئرمین بورڈ کی طرف سے یاتریوں کو خصوصی تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کر کے الوداع کیا اس موقع پر ،پردھان سردار ستونت سنگھ ، ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،سردار امیر سنگھ و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی دہلی کے پارٹی لیڈر سردار گر ومیت سنگھ نے حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے اعلی انتظامات اور عزت افزائی پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میزبانی میں پاکستان اور مسلمان اپنی مثال آپ ہیں ،ہم اپنے گورو کی اس دھرتی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں ،دہلی گورو دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردارسروجیت سنگھ ورک نے کہا کہ بابا گورو نانک نے جس سکھ مسلم دوستی کی بنیاد رکھی تھی وزیر اعظم عمران خان نے اسے مضبوط اور مستحکم بنیا دیا ہے او ر دنیا کی تاریخ پاکستان عمران خان کے اقلیتوں کے لیے کیے گئے اقدامات کو کبھی نہ بھلا پائے گی ۔

ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار جتندسنگھ نے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کے اقدامات اور خیالات سکی خوب الفاظ میں تعریف کی اور انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہماری سوچ سے بڑھ کر عزت و سہولیات دی گئیں ۔سیکرٹری بورڈ طارق وزیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میںمہمانوں کوعزت و وقار اور خصوصی تحائف کے ساتھ رخصت کیا جا رہا ہے اور بھارت سے آنے والے مہمانوں کاحکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کی تعریف قابل فخر عمل ہے ۔

بورڈ ترجمان کے مطابق سکھ خواتین نے بھی حکومتی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکورٹی و رہائش سمیت دیگر اقدامات اور کرتار پور و ننکانہ صاحب کی خوبصورتی اور ترقیاتی کاموں کی بھر پور تعریف کی سکھ یاتری اپنی آنکھوں میں خوشی کے آنسو اور دوبارہ آنے کی امید لیے پاکستان زندہ باد،عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے واپس لوٹ گئے ۔ ننکانہ سے ایڈمنسٹریٹر وہاب گل ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عبدالرحمن شاہین ،کیئرٹیکر عتیق گیلانی اور مقامی افسران نے سخت سکیورٹی کی نگرانی میں یاتریوں کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں