محکمہ اوقاف کی اراضی پر ناجائزقبضے چھڑانے و عوامی استعمال میں لانے کیلئے موثرپالیسی وضع کی جائیگی، سید سعید الحسن شاہ

اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا کے شفاف طریقے سے لیز پر دی جاسکے گی،صوبائی وزیر اوقاف

بدھ 13 نومبر 2019 17:00

محکمہ اوقاف کی اراضی پر ناجائزقبضے چھڑانے و عوامی استعمال میں لانے کیلئے موثرپالیسی وضع کی جائیگی، سید سعید الحسن شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق محکمہ اوقاف کی اراضی پر ناجائزقبضے چھڑانے اور عوامی استعمال میں لانے کیلئے ضروری قانون سازی اور موثرپالیسی وضع کی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں اوقاف کی 10ہزار ایکڑ اراضی رقبہ کو نا جائز قابضین سے واگزکروانے کیلئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے تا کہ اوقاف کی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا کے شفاف طریقے سے لیز پر دی جاسکے۔

صوبہ بھر میںاوقاف کی جائیدادوں کا تفصیلی آڈٹ بھی کرایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ محکمہ کی و گزار کردہ اراضی سے آمدن میں اضافے کیلئے موثر بزنس پلان تیارکیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں واگزار کردہ اراضی پر سیاحوں کیلئے خوبصورت و دلکش ہوٹل ، ریزورٹس اور پارکس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میںمحکمہ اوقاف کے 546 مزاراور437مساجدہیں۔

بادشاہی مسجد،داتادربارداتادربارہسپتال،لاہور،گوجرانوالہ،سرگودہا،راولپنڈی،فیصل آباد، پاکپتن، ملتان، بہاولپور، اور ڈیرہ غازی خان میں محکمہ اوقاف پنجاب کی کل 75 ہزار ایکڑ رقبہ اراضی پر محیط ہے جس میں سے 29 ہزار ایکڑسے زائدرقبہ زیر کاشت اور 45 ہزار ایکڑ سے زائدرقبہ غیر کاشت ہے۔اوقاف کی اراضی پر واقع 1426 رہائش گاہیں اور 6179 اراضی پر دکانیں واقع ہیں جو کہ کرائے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں