لاہور ہائیکورٹ، صوبائی محتسب کے عہدے پر نجم سعید کے تقرر کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

بدھ 13 نومبر 2019 17:35

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب کے عہدے پر نجم سعید کے تقرر کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد حسن نے محمداظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں نجم سعید کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نجم سعید کو میرٹ سے ہٹ کر صوبائی محتسب کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ فاضل عدالت نے نجم سعید کو عہدے پر کام سے روکنے کی درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں