سب انسپکٹرمحمد انوراور سینئر کلرک عدنان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

بدھ 13 نومبر 2019 17:52

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ڈی آئی جی سیکیورٹی آفس لاہورمیںسب انسپکٹرمحمدانور اور سینئر کلرک عدنان جنگ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی سیکیورٹی ڈویژن ون خالد محمود افضل،ایس پی سیکیورٹی ڈویژن تھری رانا محمد ممتاز، انسپکٹر ایڈمن مرزا عظیم اللہ، انسپکٹر محمود شاہ سمیت سیکیورٹی ونگ کے افسران اور اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز/سیکیورٹی اشفاق خا ن و دیگر افسران نے دونوں ملازمان کو ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ، تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اشفاق خان نے ریٹائر ہونے والے ملازمان کو کامیابی سے مدت ِ ملازمت پوری کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ محکمہ پولیس کی بہتری کے لئے آپ کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک فیملی ہے، ریٹائرڈ ہونے والے افسران واہلکارہمیشہ فیملی کا حصہ رہیں گے،سب انسپکٹر محمدانوراور سینئر کلرک عدنان بوقت ریٹائرمنٹ سیکیورٹی ڈویژن میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

محمدانور نی41 سال اور سینئر کلرک عدنان جنگ نی37سال محکمہ پولیس میں مختلف عہدوں پر خدمات سر انجام دیں۔ ریٹائرڈافسران نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان اورتمام افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں