چیئر مین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی ایل ڈبلیو ایم سی کا اندرون شہر کا دورہ،صفائی سے متعلق آگاہی واک کی

بدھ 13 نومبر 2019 17:52

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) چیئرمین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی ایل ڈبلیو ایم سی احمد طحہ نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعظم مارکیٹ،شاہ عالم مارکیٹ، پاکستان کلاتھ مارکیٹ، کشمیری بازار، رنگ محل۔ تالاب اور دہلی دروازہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف و چیئر مین اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان،جی ایم آپریشنز سہیل انور ملک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

احمد طحہ نے کہا کہ اندرون شہر کے تمام علاقوں پر صفائی کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے، تنگ گلیوں اور بازاروں کی صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پروگرام پر عمل پیراں ہیں اورایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام ادارے لاہور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے متحرک ہیں‘شہری صفائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور کچرا کوڑے دان میں ڈالیں‘شہریوں کے تعاون کے بغیر شہر کی صفائی ممکن نہیں۔

اس موقع پر رنگ محل چوک پرشہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ آگاہی واک کی قیادت ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز و چئیر مین پبلک سہولیاتی کمیٹی ایل ڈبلیو ایم سی احمد طحہ اور ملک زمان نے کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں