صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری ‘ترجمان محکمہ صنعت و تجارت

بدھ 13 نومبر 2019 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) محکمہ صنعت و تجارت کے ترجمان نے کہاہے کہ صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری ہیں-ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبے بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئی8316 دکانوں پر چھاپے ماری-گراں فروشی کے حوالے سے 1492شکایات سامنے آئیں-110مقدمات درج ہوئے ، 57افراد گرفتار اور 24لاکھ 51ہزار ایک سور روپے کے جرمانے کئے گئے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں