عالمی معیار کی محفوظ اور آرام دہ ٹرانسپورٹ سروس عوام کا بنیادی حق ہے‘ جہانزیب خان

پنجاب حکومت عوام کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے‘صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

بدھ 13 نومبر 2019 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) عالمی معیار کی محفوظ اور آرام دہ ٹرانسپورٹ سروس عوام کا بنیادی حق ہے۔ پنجاب حکومت عوام کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔یہ بات صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی قیادت میں کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز کے آٹھ رکنی وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔

صوبائی وزیر نے وفد کو بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ صوبے کی عوام کے لئے جدید اصلاحات کے جامع روڈ میپ پر عمل پیرا ہے۔ اس کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت لاہور کے شہریوں کے لئے جدید طرز کی ٹرام منصوبے پر کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا ۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے وفد کو بتایا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے عالمی تجربات سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جرمنی، چیکو سلواکیہ اور چین ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مختلف ممالک کا صوبہ پنجاب کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کرناپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی شفافیت پر عالمی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کراچی گڈز ٹرانسپورٹ کے وفد نے پنجاب حکومت کے احسن اقدامات کو سراہا اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مختلف منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں