نیب لاہورمیں ڈبل شاہ کیس متاثرین میں ملزمان سے برآمد رقوم تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام

بدھ 13 نومبر 2019 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) قومی احتساب بیورو نیب ( لاہور)میں ڈبل شاہ کیس متاثرین میں ملزمان سے برآمد رقوم تقسیم کرنیکی تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔ تقریب میں نیب لاہور کے سینئر افسران اورسینکڑوں متاثرین نے شرکت کی ۔ نیب کی جانب سے جانب سے 1763متاثرین میں 19 کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقوم کے چیک حوالے کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈبل شاہ کیس میں ساڑھے 14 ہزار متاثرین سے بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے اربوں روپے لوٹ لئے گئے تھے ۔

دیگر 6000متاثرین کو انکی آدھی رقوم سے زائد حوالے کئے جا چکے جبکہ مزید رقوم کی منتقلی ابھی جاری ہے۔ نیب لاہور آئندہ چند روز میں مزکورہ کیس میں ہی مزید 36کروڑ روپے متاثرین کے حوالے کریگا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق نیب عوام سے دھوکہ دہی کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر حل رہا ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے ملزم ڈبل شاہ کی کل 32جائیدادیں ضبط کی گئیں جن کی فروخت ممکن بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں