انسداد ڈینگی کے حوالے سے افسران کے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے

بدھ 13 نومبر 2019 19:36

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ڈی سی لاہور کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اے سی سٹی تبریز مری نے دورے کیے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 83 ملت پارک، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے یو سی 88 اور اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 11 کا دورہ کیا،افسران نے ان ڈور ڈینگی سرویلنس کی چیکنگ کی، ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور سرویلنس کا جائزہ لیا ، افسران نے ڈینگی لاروا کی چیکنگ کی ، روف ٹاپس، کنٹینرز اور واش رومز کو چیک کیا،اے سی ماڈل ٹائون نے کہا کہ روف ٹاپ، واش رومز سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا،اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 11 میں موجود قبرستان میں بھی ڈینگی کے حوالے سے انتظامات کو چیک کیا اورڈینگی سپرے کروایا گیا، اے ڈی سی جی نے کہا کہ ڈی سی کی ہدایت پر ڈینگی لاروا کی تلفی کے وزٹس کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں