اے سی رائے ونڈکی زیر صدارت اجلاس، ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا

بدھ 13 نومبر 2019 19:36

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ڈی سی دانش افضال کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس تحصیل رائیونڈ میں منعقد ہوا، اجلاس میںفشریز، ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی،اجلاس میں اقبال زون اور نشتر زون کے ڈینگی ورکرز کی چھ روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،ڈی ڈی او ایچ اقبال زون اور نشتر زون نے اے سی رائیونڈ عدنان بدر کو بریفنگ دی،اقبال زون میں دوران آؤٹ ڈور سرویلنس 5147 مقامات اور30206 کنٹینرز کی چیکنگ جبکہ 2 لاروا کی نشاندہی ہوئی ، اسی طرح اقبال زون میں دوران ان ڈور سرویلنس 16735 گھروں اور 109062 کنٹینرز کی چیکنگ جبکہ 23 لاروا برآمد ہوئے،نشتر زون میں بھی دوران آؤٹ ڈور سرویلنس 2863 مقامات،7642 کنٹینرز کی چیکنگ کی گئی جبکہ 3 لاروا برآمد ہوئے،اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے کہا کہ نشتر زون میں دوران ان ڈور سرویلنس 6833 گھروں اور33452 کنٹینرز کی چیکنگ کی گئی جبکہ 22 لاروا برآمد ہوئے،انہوں نے مجموعی طور پر زیرالتوا 26 ڈی وی آرز کو بھی فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں