ضلعی انتظامی افسران کا پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس،چیکنگ کیلئے دورے

بدھ 13 نومبر 2019 19:36

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا اور چیکنگ کیلئے دورے کیے، ڈی سی کی ہدایت پراے سی سٹی تبریز مری کی زیر صدارت تحصیل سٹی کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ اجلاس ہوا،اجلاس میں اے سی سٹی کو بریفنگ دی گئی،اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے بھی مین مارکیٹ گلبرگ کیمپ کا دورہ کیا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ،اے سی ماڈل ٹاؤن نے ڈیپارٹمنٹل الفتح سٹور پر بھی اچانک چھاپہ مارا، ڈی سی کاؤنٹر پر فلکیسز آویزاں تھی، اے سی ماڈل نے خریداری پر آئے ہوئے لوگوں سے فیڈ بیک بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں