ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری، 4 دکانیں سیل، 2 افراد گرفتار

بدھ 13 نومبر 2019 19:36

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ضلعی انتظامیہ کا انسدادِ تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،اس حوالے سے اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر نگرانی آرائیاں پنڈ رائیونڈ میں آپریشن کیا گیا،آپریشن میں ایم سی ایل نے حصہ لیا، اس دوران تجاوزات پر 4 دکانوں کو سیل اورمین روڈ پر بلڈنگ مٹیریل ہونے پر 2 افراد کوگرفتار کیا گیا،اے سی رائیونڈ نے کہا کہ سرکار کار میں مداخلت پر ایک شخص کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا اور2 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر بنے ہوئے پختہ تھڑوں کو بھی مسمار کروا دیا گیا ہے،اے سی رائیونڈ نے کہا کہ تجاوزات پھیلانے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں