سول لائنز ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، مختلف جرائم میں ملو ث36ملزمان گرفتار ‘مال مسروقہ برآمد

بدھ 13 نومبر 2019 20:06

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث36ملزمان گرفتار کر لئے‘ڈکیت و چور گینگ کی4ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی3 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمدکیا گیا‘ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی3 پسٹلز اورگولیاں برآمد کر لیںگئیں‘ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی8ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی1کلو430 گرام چرس اور23لیٹر شراب برآمد کی گئی‘ چوری، دھوکہ دہی،امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب16 اشتہار ی وعدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح پولیس نے ون ویلنگ اورہوائی فائرنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر5ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں