لاہور، انجمن عید میلادالنبی ؐگنج مغلپورہ کے زیر اہتمام 61 واں سالانہ عید میلادالنبی ؐ کا جلوس نہایت عقیدت واحترام سے نکالا گیا

بدھ 13 نومبر 2019 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) انجمن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گنج مغلپورہ کے زیر اہتمام 61 واں سالانہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس جامع مسجد اکبر گنج مغلپورہ سے نہایت عقیدت واحترام سے نکالا گیا۔ جلوس کے اجتماع سے پیر سید شاہد حسین گردیزی ،ملک محمد شریف، پیر محمد رفیق سدیدی، سید محمد قاسم گردیزی، مفتی محمد سلطان، مولانا محمد فیاض اسماعیل، علامہ سید طارق شاہ، حکیم سہیل واحد خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی علامت ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام تر زندگی عمل اور تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا کو امن ومحبت کا درس دیا۔ مقررین نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی مخصوصی خطے یا علاقے کیلئے نبی بن کر تشریف نہیں لائے بلکہ آپ کی رحمت اور سیرت پوری کائنات پر حاوی ہے۔ آپ کا اسوہٴ حسنہ ہمارے لئے رشد وہدایت کا عظیم مینا رہے جو آج بھی جہالت کے اندھیروں میں ہماری راہنمائی کرکے ہمیں عظمت وقار عطا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو شہید کہنے والے پاکستان کے غدار اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں ۔ فوج، پولیس اور حساس اداروں کی کردار کشی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں پوری قوم فوج اور حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں اسلام اورپاکستان کو بدنام کرنے والوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔ بادشاہی مسجد سے چوری ہونے والے نعلین مبارک کو بازیاب کروایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں