وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان کا خلق خدا کے ساتھ صلہ رحمی و حسن سلوک کی ضرورت و اہمیت کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

بدھ 13 نومبر 2019 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے خلق خدا کے ساتھ صلہ رحمی و حسن سلوک کی ضرورت و اہمیت کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ آج کا دن منانے کا بنیادی مقصد عوام کی بھلائی بارے شعور کی آگاہی پیدا کرناہے۔دکھی انسانیت سے صلہ رحمی سے پیش آنا ہم سب کا بنیادی فرض ہے۔

صوبائی وزیر انصرمجید خان نے مزید کہاکہ حضرت محمد مصطفی ﷺکی امت ہونے کے ناطے ہمیں دکھی انسانیت کے دکھ درد میں کمی لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال کے دوران غربت کی لکیر سے گر جانے والے طبقہ کیلئے بے پناہ آسانیاں پیدا کیں۔صحت انصاف کارڈ، پناہ گاہیں اور لنگرخانے کے منصوبے فلاح عامہ کے بہترین اقدامات ہیں۔عوام کی ضروریات زندگی کو پورا اور معیار زندگی بلند کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کسی انسان کو دوسرے انسان پر فوقیت حاصل نہیں۔انہوں نے کہاکہ آج رفاہ عامہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔دین اسلام ہمیں ہر انسان سے محبت ، پیار اور حسن اخلاق سے پیش آنے کا درس دیتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں