صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس

بھٹہ مالکان کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کی تجویز پر غور ، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے بھٹہ مالکان کی مشاورت سے روڈمیپ وضع کرنے پر اتفاق Cہمیں بھٹے بند کرکے کسی کا روزگار ختم نہیں کرنا بلکہ سموگ کے مسئلے پر قابو پانا ہے،نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہی: میاں اسلم اقبال

بدھ 13 نومبر 2019 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و اطلاعات میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میںسموگ کی روک تھام اور اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے بھٹہ مالکان کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کی تجویزپر غور کیا گیا جبکہ بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے بھٹہ مالکان کی مشاورت سے روڈمیپ وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

صوبائی وزیر تحفظ ماحول محمد رضوان، سیکرٹری تحفظ ماحول سلمان اعجاز، صدر آل پاکستان بھٹہ ایسوسی ایشن شعیب خان نیازی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وضع کردہ روڈمیپ کے تحت 8 ہزار بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں بھٹے بند کرکے کسی کا روزگار ختم نہیں کرنا بلکہ سموگ کے مسئلے پر قابو پانا ہے اورنئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ شہروں کے قریب واقع بھٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔صوبائی وزیر تحفظ ماحول محمد رضوان نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ تحفظ ماحول سموگ پر قابو پانے کے لئے پور طرح متحرک ہے۔سموگ پر قابو پانے کیلئے عام آدمی کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں