لاہور ،’’ شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کی مہم ‘‘ کے دوران کارروائیاں

بدھ 13 نومبر 2019 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) کمشنرلاہور/ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر’’ شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کی مہم ‘‘ کے دوران میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونل اسکواڈ نے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

دوران کارروائی علامہ اقبال زون اسکواڈ نے جی بلاک سبزہ زار کے علاقہ سے 16مویشی قبضہ میںلے کر متعلقہ سٹور میں جمع کروادئیے ۔

نشتر زون اسکواڈ نے تاج ٹائون، گرین ٹائون کے علاقہ سے 07مویشیوں کوقبضہ میں لے لیااور 7000 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔واہگہ زون اسکواڈ نے چونگی واڑہ ستار کے علاقہ سے 13مویشیوں کو شہری حدود سے باہر نکال دیا جبکہ 02حویلیاں سیل کر دیں ۔گلبرگ زون اسکواڈ نے سنگھ پورہ منڈ ی کے علاقہ سے 04مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دئیے۔ راوی زون اسکواڈ نے کھوکھر روڈ سے 02مویشی قبضہ میںلے کر سٹور میں جمع کروا دئیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں