قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونیکا فیصلہ حکومت پر دبائو بڑھانے کی ناکام کوشش ہے ‘ مسرت چیمہ

لیگی اراکین شریف خاندان کی بجائے جن کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں انکی خدمت کریں ‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

جمعرات 14 نومبر 2019 12:59

قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونیکا فیصلہ حکومت پر دبائو بڑھانے کی ناکام کوشش ہے ‘ مسرت چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) چیئر پرسن قائمہ برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے فیصلے کو حکومت پر دبائو بڑھانے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی اراکین شریف خاندان کی بجائے جن کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں ان کی خدمت کریں ،(ن) لیگ کا صرف یہی مطالبہ ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز میں گرفتار حمزہ شہباز کو پروٹوکول دیا جائے ۔

اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والی پارٹی کی خواتین رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا مرحلہ ابھی جاری ہے لیکن لیگی اراکین اسمبلی نے شریف خاندان کیلئے عوام کے ووٹوں کوبھی روند ڈالا ہے جو قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

قانون سازی میں اپوزیشن کی رائے کو احترام دیا جاتا ہے اور اپوزیشن کے 100کے قریب اراکین مختلف کمیٹیوں کے سربراہ اور بطو رممبر شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے تمام اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور وقت آنے پر ان کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔ یہ کہاں کی سیاست ہے کہ جو شخص اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز میں گرفتار ہے اسے اس کی خواہش کے مطابق پروٹوکول دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کوساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے لیکن کسی بھی غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی ۔ حکومت چاہتی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کی جانے والی قانون سازی کے عمل میں میں کسی طرح کا خلل نہ آئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں